Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رضا ربانی کے حق میں ہوں،پرویز رشید

لاہور... مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر پرویز رشید نے واضح کیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے عہدے کا امیدوار نہیں ۔پارٹی میں اس معاملے پر بات ہوئی تھی اپنا ووٹ رضا ربانی کے حق میں دیا ۔نواز شریف بھی میرے سامنے کئی مرتبہ رضا ربانی کی تعریف کر چکے ہیں کہ سیاست میں اس طرح کے لوگ ہونے چاہئیں ۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رضا ربانی اور فرحت اللہ بابر کا ایک ایک لفظ کروڑوں پاکستانیوں کی ترجمانی کرتا ہے ۔ انہوں نے موجودہ حالات میں جو تجزیہ اور تشخیص کیا وہ بھی سو فیصد درست ہے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے عہدے کا امیدوار نہیں ہوں ۔ سیاسی کارکن ہوں اور میری آکسیجن جلسے جلوس، تقاریر اور نعرے لگانا ہے ۔ مجھے اپنی آواز پاکستانی عوام کی آواز میں شامل کر کے اور ان کے ساتھ نعرے لگا کر تقویت ملتی ہے ۔ رضا ربانی آئیدیل ڈیمو کریٹ ہیں وہ آئیڈیل چیئرمین سینیٹ تھے ۔ انہوں نے پارلیمنٹ کو جو عزت اور توقیر دی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے، ان سے بہتر شخص کوئی ہوہی نہیں سکتا ۔انہوں نے نہ صر ف اپنی کی غلطیوں کو مانا ہے بلکہ یہ بھی کہا ہے کہ یہ آئندہ نہیں ہونی چاہئیں۔
مزید پڑھیں:نواز شریف نے چیئر مین سینیٹ کیلئے رضا ربانی کی حمایت کردی

شیئر: