Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ : سیکڑوں برس قدیم درختوں کو تلف ہونے سے بچالیاگیا

    مدینہ منورہ - - - -  وزارت ماحولیات و زراعت نے سیکڑوں برس پرانے درختوں کو تلف ہونے سے بچا لیا ۔ نامعلوم افراد   نایاب درختوں کی جڑوں کو آگ لگا کر تباہ کر رہے تھے ۔ سبق نیوز کے مطابق مدینہ منورہ ریجن میں قدیم درختوں کی دیکھ بھال کرنے والے ادارے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اسامہ نے سبق نیوز کو بتایا کہ ادارے کی سروے ٹیم نے ینبع کمشنری میں سیکڑوں برس قدیم درختوں  کی رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا تھا کہ درختوں کی جڑوں میں نامعلوم افراد نے آگ لگا کر انہیں تباہ کر دیا ہے جس سے یہ نایاب اور سیکڑوں برس قدیم درخت تباہ ہو رہے ہیں ۔ سروے ٹیم نے اپنی سفارشات میں کہا کہ اگر درختوں کو فوری طور پر نہیں بچایا گیا تو وہ تباہ ہو جائیں گے ۔ ڈاکٹر اسامہ نے مزید بتایا کہ قدیم درختوں کو بچانے کیلئے فوری طور پر کام کرتے ہوئے انکی جڑوں کے اطراف میں جست کی چادر لگا کر اس میں قدرتی کھاد اور علاقے کی مٹی بھر کر انہیں محفوظ کر دیا گیا ۔

مزید پڑھیں:- - - - مملکت اور برطانیہ خطے میں ایرانی مداخلت روکنے پر متفق ہیں، عادل الجبیر

 

شیئر: