Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حق نہ ملے تو اسے چھین لیں،نواز شریف

بہاولپور...سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نوازشریف نے کہاہے کہ70 سال سے جو کچھ ہورہاہے اس سے بغاوت کرتا ہوں ۔گھبرانے کی بات نہیں سب ٹھیک ہو جائیگا ۔کہتے ہیں ہمیشہ کےلئے ناہل کرنا ہے ۔کیا عوام کو منظور ہے؟پاکستان اس وقت تک قابل نہیں بن سکتا جب ہم 70 سالوں کی تاریخ کو نہیں بدلیں گے ۔آئندہ 70 سال پچھلے 70 سالوں سے بہت بہتر ہونے چاہئیں اور وہ تب بہتر ہوں گے جب ہم اپنا حق مانگیں گے ۔مخالفین نے ہمیشہ ٹانگیں کھینچیں اب ان کی ٹانگیں عوام نے کھینچنی ہیں ۔اپنا حق نہ ملے تو اسے چھین لیں ۔ یہ طے کریں گے کہ اپنے ووٹ کی عزت کرائیں گے ۔ یہ عوام کا مجھ سے وعدہ ہونا چاہیے، نوازشریف وہ وعدہ نہیں کرتا جو پورا نہ کرسکے ۔ جمعہ کو جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہاکہ بہاولپور نئی تاریخ رقم کررہاہے ۔ انہوںنے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے چار برسو ں میں مخالفین نے کچھ کرنے نہیں دیا۔ کبھی دھرنے، جلسے جلوس اور کبھی عدالتوں میں گئے ۔یہ لوگ صرف ٹانگیں کھینچنے والے ہیں۔ ان کی ٹانگیں عوام نے کھینچنی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ایسی پالیسی بنارہے ہیں جس میں سب کو اپنے گھر ملیں گے ۔ان تمام لوگوں کو گھر دینگے جس کے پاس اپنے گھر نہیں ۔ ظلم کا خاتمہ کرینگے جو کئی کئی سال چلتا رہتا ہے ۔ شہریوں کو ان کی دہلیزپر انصاف ملنے کی پالیسی بنا رہے ہیں ۔ وہ پروگرام دونگا جس سے پاکستانیوں کا مستقبل تابناک رہے ۔ آپ وعدہ کریں اپنے ووٹ کی عزت اور توقیر کرائیں گے ۔
مزید پڑھیں:مجھے تنقید کی پروا نہیں،چیف جسٹس

شیئر: