Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ؟

کراچی... کراچی میں سیاسی عدم استحکام اور کرپشن کاروباری و ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ عالمی بینک کی جائزہ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی میں کاروبار کی راہ میں رکاوٹ یہاں ہونے والی کرپشن اورسیاسی عدم استحکام ہے۔جائزہ رپورٹ میں کرپشن کا دوسرے ممالک اور جنوبی ایشیا کے ساتھ تقابلی جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بدعنوانی اور سیاسی عدم استحکام کی موجودہ صورتحال کراچی میں پنجاب اور خیبر خیبر پختونخوا کے شہروں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ کراچی میں دونوں صوبوں کے مقابلے میں بجلی فراہمی کی صورت حال قدرے بہتر ہے۔ سروے میں35فیصد جواب دہندہ اداروں نے کرپشن کو کاروبار کے لئے سب سے بڑی رکاوٹ قراردیا۔عالمی طور پر یہ شرح 6فیصد جبکہ جنوبی ایشیا میں9 فیصد ہے۔عالمی بینک کے مطابق کراچی میں2005 کے مقابلے میں 2015 میں غربت میں کمی آئی ہے۔غربت کی موجودہ شرح 9 فیصد، 2004 میں یہ شرح 23 فیصد تھی۔واضح رہے کہ کراچی کو انتظامی طور پر 6 اضلاع میں تقسیم کیا گیا ہے جہاں شہریوں کا طرز رہائش اورا نہیں دی گئی سہو لتوں تک رسائی میں واضح فرق دیکھا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:کیا عدلیہ سیاسی جماعت ہے؟احسن اقبال

شیئر: