Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

# لاہور _قلندرز_ جیت _گئی

لاہور قلندرز کی پہلی فتح پر بڑے دلچسپ ٹویٹ کئے گئے اور کرکٹ کا ہر جیالا اور شوقین ہی ٹویٹ کرنے کو اپنا فرض سمجھنے لگا۔ ایسے ہی جیالوں کے کچھ ٹویٹس یہ ہیں۔ 
اسامہ کا ٹویٹ ہے: لاہور قلندرز جیت گئی۔ ارے یہ کوئی ٹائپ کی غلطی نہیں بلکہ حقیقتاً ایسا ہی ہے۔
فیضان لاکھانی لکھتے ہیں: شاہین آفریدی کا کھیل پورے پی ایس ایل کا ہی خوبصورت لمحہ تھا۔
ساج صادق نے ٹویٹ کیا : 20فروری 2017ءکے بعد لاہور قلندرز کی یہ پہلی فتح ہے۔
امان اللہ خان نے ٹویٹ کیا : آج کراچی کنگز کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہوگا۔ ہم آپ کے ساتھ رہینگے۔
شاہ میر ٹویٹ کرتے ہیں: لیڈیز اینڈ جنٹلمین، یہ آپ کا فلائٹ کیپٹن فواد رانا آپ سے مخاطب ہے۔ فلائٹ اٹینڈنٹس! ہم پرواز کیلئے تیار ہیں۔ لاہور قلندرز اور انکے مداح اب مریخ پر جانے کیلئے ٹیک آف کررہے ہیں۔
اسامہ بن لیاقت میر تحریر کرتے ہیں: آپ نے اکمل کو ٹیم سے نکالا اور جیت گئے۔
“پھپھو کا بیٹا“ کے نام سے ایک صاحب ٹویٹ کرتے ہیں: توجہ فرمائیے! لاہور قلندرز کی جیت عارضی ہے لیکن لاہور کی جیت ہمیشہ کیلئے ہے۔
فائقہ لکھتی ہیں: اسے تسلیم کرو یا نہیں لیکن لاہور قلندرز نے مسلسل چھٹی شکست کا مزہ چکھنے کے بعد آخر کامیابی حاصل کرلی۔
بازید خان ٹویٹ کرتے ہیں :اب انہیں کون سپورٹ کررہا ہے۔ قلندرز لاہور قلندرز!
عمران احمد خان کا ٹویٹ ہے: دیر سے ہی سہی لیکن لاہور قلندرز جیت ہی گئی۔ ٹھوس جیت ہوئی ہے، مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر:

متعلقہ خبریں