Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جوتا پھینکنا غیر اخلاقی عمل ہے،عمران خان

لاہور... تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نواز شریف پر جوتے پھینکے کے وا قعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات ہماری اخلاقیات نہیں ۔سیاہی پھینکنا اور جوتا پھینکا کوئی مہذب طریقہ نہیں ۔ یہ غیر اخلاقی عمل ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بات کی خوشی ہے کہ ایسے عمل میں تحریک انصاف کا کوئی کارکن ملوث نہیں ۔ عام لوگوں سے بھی کہتا ہوں ایسے کام نہیں ہونے چاہئیں۔تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف پر جوتا پھینکنا غیر سیاسی رویہ ہے۔ مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کے ساتھ سیاسی اختلافات ہیں لیکن اس طرح کی حرکتوں کی روک تھام ضروری ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بھی اسے غیر سیاسی عمل قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے نواز شریف کی بے عزتی ہوئی ہے تاہم اس حرکت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:نواز شریف جوتا کلب میں شامل
 

شیئر: