Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کم ووٹ کیو ں ملے،ن لیگ نے تحقیقاتی کمیٹی بنادی

لاہور...مسلم لیگ (ن) نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں کم ووٹ ملنے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی ۔ سینیٹ الیکشن کے مختلف پہلووں کا جائزہ لے کر 15دن میں نواز شریف اور شہباز شریف کو رپورٹ پیش کریگی ۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم محمد نوازشریف چیئرمین سینیٹ انتخاب میں راجہ ظفرالحق کی شکست پر نالاں ہیں ۔ذرائع کے مطابق کمیٹی (ن) لیگ اور اتحادیوں سے راجہ ظفرالحق اور عثمان کاکڑ کو کم ووٹ دینے کی تحقیقات کرے گی، اس با کا پتہ چلایا جائے کہ کس نے ووٹ نہیں دیا اور کوئی بکا تو نہیں۔دریں اثناءبلوچستان نے ن لیگ کی خاتون سینیٹر کلثوم پروین نے ڈپٹی اسپیکر کے لئے پیپلزپارٹی کے امیدوار سلیم مانڈوی والا کو ووٹ دینے کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ن لیگ اور اتحادیوں کے نامزد امیدوار عثمان خان کاکٹر کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں تھا اس لئے پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ووٹ دیا۔
مزید پڑھیں:پارلیمنٹ مکمل طور پر ہار گئی،حاصل بزنجو

شیئر: