Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران نے بڑے ڈاکو سے ہاتھ ملا لیا ،عائشہ گلا لئی

 
لودھراں...رکن قومی اسمبلی اور تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ زرداری سے ہاتھ ملانا عمران خان کے پہلے دن سے لئے جانے والے یوٹرن کا تسلسل ہے۔ ان کے قول و فعل میں تضاد قوم کے سامنے ہے ۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لےکر آنےوالی جماعت کو ضمنی الیکشن میں علی ترین کے سواکوئی امیدوار نہیں ملا ۔کارکنوں کو جہانگیر ترین سے ملنے کےلئے7 دروازوں سے گزرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں سب سے بڑے ڈاکو سے ہاتھ ملایا۔ گلا لئی نے کہاکہ پی ٹی آئی کے لیڈر قوم کو شادیاں کرنے اور طلاقیں دینے کا پیغام دے رہے ہیں۔ پی ٹی آئی میں بھی (ن )لیگ اور پی پی کی طرح موروثی سیاست موجود ہے۔پاکستانی عوام سمجھ چکے ہیں کہ تینوں سیاسی پارٹیوں کے لیڈراندر سے ملے ہوئے ہیں۔عام اور غریب آدمی کی ان تینوں پارٹیوں میں کوئی اہمیت نہیں ۔انہوں نے کہا کہ نئے صوبے بننے سے وفاق کو مضبوطی ملے گی۔ ہماری پارٹی بہاولپور بحالی صوبہ کی حمایت کرے گی۔

شیئر: