Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد مملکت اور اماراتی ولی عہدکی دیواری تصویر توجہ کا مرکز

ریاض .... بین الاقوامی کتب میلے میں ولی عہد مملکت و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان اور ولی عہد ابوظبی شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی دیواری تصویر لوگوں کی توجہ کا خاص مرکز بنی ہوئی ہے۔ تصویر میں دونوں رہنماﺅں کو ہاتھ میں ہاتھ پکڑے ایک دوسرے کی جانب دیکھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ جس سے ان دونوں ممالک کے مابین ثقافتی و معاشی استحکام ظاہر ہوتا ہے۔یہ فن پارہ امارات کے اشواق عبداللہ اور سعودی خطاط شاکر کاشغری کی کاوش ہے۔ جو 4میٹر طویل اور 2میٹرچوڑا ہے۔ فنکاروں کا کہناتھا کہ انہیں اس فن پارے کی تیاری میں 2دن لگے۔

شیئر: