Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#سوشل میڈیا _سمٹ

پاکستانی نوجوانوں نے اسلام آباد میں سوشل میڈیا سمٹ کا اہتمام کیا ہے او راس سلسلے میں وہ اپنے اپنے مسائل اور سوشل میڈیا کو عام لوگوں کیلئے مفید بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں نے اس سمٹ کیلئے نیک تمنائیں ظاہر کی ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں اس بارے میں صارف کے ٹویٹ کیاکیا ہیں۔
ارم افتخار لکھتی ہیں: سوشل میڈیا استعمال کرنے والے صارفین کی سمٹ کا کیا کہنا۔ پاکستان میں چین کے ڈپٹی چیف آف مشن نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔
گراﺅنڈ ریئلٹی (ارضی حقیقت) کے نام سے ایک صاحب نے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستانی نوجوانوں نے سوشل میڈیا کی طاقت اپنے ہاتھ میں لے لی ہے۔ انہیں یہ سمجھانا ضروری ہے کہ اسکا صحیح استعمال کیا جائے۔
ایک نوجوان نے نام لئے بغیرٹویٹ کیا : کچھ لوگ سی پیک اور چین کو نئی ایسٹ انڈیا کمپنی سے تعبیر کررہے ہیں جو اس صدی کا سب سے بڑا مذاق ہے۔ ان کا کہناتھا کہ چین میں زیر تعلیم پاکستانی طلباءکی تعداد 18ہزار اورپاکستانی سفارتخانے کے غیر سرکاری ذرائع کے مطابق 22ہزار ہے جبکہ برطانیہ میں تعداد 14ہزار ہے۔
سمعیہ ٹویٹ کرتی ہیں : یہ سمٹ تمام نوجوانوں کیلئے انتہائی معلوماتی ثابت ہوگا۔
سلیم طوفانی کا ٹویٹ ہے: سوشل میڈیا کے سرگرم صارف اس سمٹ میں شریک ہیں اور پینل مباحثوں میں معاملات سلجھتے ہی ہیں۔ 
سدرہ ٹویٹ کرتی ہیں: میں اسوقت سمٹ میں بیٹھی ہوں، دھوپ چمک رہی ہے اور دِن روشن ہے۔ یہ بات بڑی حوصلہ افزاءہے کہ متعدد خواتین بھی یہاں موجود ہیں اور تقاریر بھی کررہی ہیں۔
عمار لکھتے ہیں : اجلاس جاری ہے اور نئی نئی چیزیں سیکھنے کو مل رہی ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر:

متعلقہ خبریں