Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکار عابد علی بھی تحریک انصاف میں شامل

   کراچی ... سینئر اداکار عابد علی بھی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ۔ کراچی میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ عمران خان نے عابد لی کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر عابد علی نے کہا کہ میں کراچی آتا رہا ہوں۔ ہم نے روشنیوں کا شہر دیکھا۔ راتوں کو بے خطر گھومتے تھے۔میں گواہ ہوں کہ کراچی نے اچھے حالات اوراچھا وقت دیکھا ہے۔ آج شہر تبدیل ہورہا ہے لیکن ابھی بڑا سفر باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے معنی لوگ نہیں جانتے اور پوچھتے ہیں کیوں نکالا۔ وقت آئے گا کہ پی ٹی آئی کے اچھے لوگ اقتدار میں آئیں گے۔ چیئرمین عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کو ایک موقع ضرور ملنا چاہئے۔ ہم ان چہروں اور ان کی حرکتوں سے تنگ آچکے ہیں۔ ہمیں بھی ایک مہاتیر محمد چاہئے۔
مزید پڑھیں:عامر لیا قت حسین تحریک انصاف میں شامل

شیئر: