Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈالر کا 115 روپے ریٹ مناسب ہے،رانا افضل

اسلام آباد ... وزیرمملکت برائے خزانہ رانا افضل نے کہا ہے کہ حکومت کو بیرونی ادائیگیوں کے حوالے سے کوئی پریشانی نہیں۔ڈالر ریٹ کا تعین مارکیٹ عوامل کرتے ہیں۔ آئندہ مالی سال کا بجٹ عوام دوست ہو گا ۔ ضرورت پڑی توٹیکس انتہائی محدود حد تک بڑھائیں گے۔ میڈیا سے بات چیت کر رتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جون تک 3 ارب ڈالر سے زائد کی بیرونی ادائیگیاں کرنی ہیں جن کا بندوبست موجود ہے۔ پریشانی والی بات نہیں۔ اسٹیٹ بینک کے پاس 12 ارب ڈالر سے زائد کے ذخائر موجود ہیں۔ اس کے علاوہ بھی بہت ساری چیزیں پائپ لائن میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کا 115 روپے تک ریٹ مناسب ہے۔ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے برآمدات بھی بڑھیں گی۔ ڈالر کی قیمت کا تعین مارکیٹ عوامل کرتے ہیں۔اس معاملے میں مداخلت نہیں کرتے۔ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیرضروری بیان بازی سے گریز کرنا چاہیئے۔ وزیر مملکت نے مزید کہا کہ افراط زر کی شرح 4 فیصد سے کم ہے۔ جی ڈی پی کی شرح نمو 6 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔ ضرورت پڑی تو انتہائی محدود ٹیکس بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔ 
مزید پڑھیں:ڈالر 116کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں کاروبار بند

شیئر: