Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدارتی انتخاب بھی لڑونگا،سنجرانی

کوئٹہ... چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی نے کہاہے کہ ہماری پہچان پاکستان سے ہے جو عناصر پاکستان یا بلوچستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں یا سوچ رہے ہیں وہ کبھی اپنے اس ناپاک مقصد میںکامیاب نہیں ہونگے۔ جو ذمہ داریاں مجھ پر ڈالی گئی ہے اسے ہر حالت میں پورا کرونگا ۔یہ میر افرض اور ذمہ داری ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنجرانی نے کہاکہ کوئی بھی شخص جس کی عمر 30سال ہوں وہ سینیٹر بن سکتاہے میں بھی 30سے زیادہ عمر میں سینیٹر اور چیئرمین سینیٹ بن گیا ۔جب عمر 45سال کو ہوجائے گی تو صدر کا الیکشن بھی لڑونگا ۔بلوچستان کو اس سے پہلے وزیراعظم اور ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ دیا جاتارہاہے۔ اب حالات تبدیل ہوگئے۔ چیئر مین سینیٹ کا عہدہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیا گیا ہے ۔ صدرپاکستان کا عہدہ بھی بلوچستان کو دیا جائے گا۔ اس اہم منصب کے عہدے پر الیکشن ضرور لڑونگا ۔ انہوں نے کہا کہ تنقید برائے تنقید کا قائل نہیں ۔مجھ پر تنقید بلوچستان کے بزر گ سیاستدان کررہے ہیں۔ ا نہیں جواب نہیں دونگا ۔ہماری اپنی ایک روایت ہے کہ بزرگوں کی عزت اور احترام کیا جائے ۔میں اسکا پابند ہوں ۔انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم نواز شریف ہر جگہ یہ کہتے ہیں کہ سنجرانی کون ہے ۔ یہ میں بھی جانتاہوں اور وہ بھی جانتے ہیں کہ وہ یہ بات کیوں کہتے ہیں ۔ ابھی وقت نہیں آیا کہ اسکا جوا ب دیا جائے ۔ وقت آنے پر اس بارے میں بھی اظہار خیال کروں گا ۔
مزید پڑھیں:اسٹیبلشمنٹ نے چیئرمین سینیٹ نہیں بنوایا،سنجرانی

شیئر: