Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں اولڈ مکہ روڈ پر لکڑیوں کے کارخانے میں آتشزدگی

اضافی یونٹ طلب کئے گئے،آگ سے جانی نقصان نہیں ہوا ، وجہ معلوم کی جارہی ہے ، شہری دفاع
جدہ (ارسلان ہاشمی ) شہر کے جنوبی علاقے میں لکڑی کے کارخانے میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ۔ آگ لگنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔شہری دفاع کے ترجمان کرنل سعید سرحان نے بتایا کہ آگ پرانے مکہ روڈ پر واقع لکڑی کے کارخانے میں لگی تھی جس میں بڑی تعداد میں لکڑی کا سامان رکھا ہوا تھا ۔ آتشزدگی پر قابو پانے کےلئے محکمہ شہری دفاع کے اضافی یونٹس طلب کئے گئے جن میں پانی کے ٹینکر اور فائر فائٹرز کے خصوصی دستے بھی شامل تھے۔ شہری دفاع کے اہلکاروں نے آگ بجھانے اور امدادی کارروائیوں کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت کام کیا تاکہ آگ دیگرورکشاپس کو بھی اپنی لپیٹ میںنہ لے ۔ کرنل سرحان نے مزید بتایا کہ محکمہ شہری دفاع کے ایک یونٹ نے آگ بجھانے کی کارروائی کی جبکہ دوسرے یونٹ نے متاثرہ ورکشاپ سے متصل دیگر کارخانوں کو بچانے کی کارروائی کی تاکہ دوسرے ورکشاپ تک آگ نہ پہنچے ۔کرنل سرحان کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کی وجہ معلو م نہیں ہو سکی جس کے بارے میں متعلقہ ادارے تحقیقات کررہے ہیں ۔ 

شیئر: