Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایئر لائن کے بیڑے میں جدید طیارے کا اضافہ

 جدہ .... سعودی ایئر لائن (السعودیہ) کے بیڑے میں جدید ترین طیارے بوئنگ ڈریم لائن 787-9 کا اضافہ ہو گیا ۔ طیارہ جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گیا ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی ایئر لائن 2020 ءتک مزید 113 جدید طیارے خریدے گی جس کے ساتھ ایئرلائن کے پاس 200 جدید طیاروں کا بیڑا مکمل ہو جائےگا ۔ جدید طیارے میں 298 مسافروں کی گنجائش ہے جس میں فرسٹ کلاس کےلئے 24 اور اکنامی کلاس میں 274 نشستیں ہیں ۔ فرسٹ کلاس کی ڈیزائننگ انتہائی اعلی انداز میں کی گئی ہے جس میں مسافر کے آرام کا مکمل خیال رکھا گیا ہے ۔ جہاز میں عصر حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے وائی فائی کے علاوہ ہر سیٹ پر انتہائی جدید ٹی وی اسکرینز بھی فراہم کی گئی ہیں ۔ طیارہ ساز کمپنی کا کہنا ہے کہ جہاز کو انتہائی ہلکے مگر اعلی کوالٹی کے مواد سے تیار کیا گیا ہے تاکہ اسکی سرعت اور کارکردگی مزید بہتر بنائی جاسکے ۔ واضح رہے سعودی ایئر لائن انتظامیہ مسافر وں کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہتی ہے ۔ ایئر لائن کی جانب سے 2016ءاور 2017 ءمیں 61جدید طیارے خریدے گئے تھے ۔ 

شیئر: