Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوہدری نثار وزیر اعلی پنجاب بننا چاہتے تھے ،جاوید ہاشمی

ملتان... سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ 12اکتوبر 1999کو سب کو ہتھکڑیاں لگیں۔چوہدری نثار کو نہیں لگی ۔ انہیں اسٹیبلشمنٹ نے بچا لیا ۔ اتوار کو میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شہباز شریف پارٹی کے صدر ہیں اور ان کے چوہدری نثار سے اچھے تعلقا ت ہیں ۔ جاوید ہاشمی نے دعویٰ کیا کہ چوہدری نثا رشہباز شریف کو اوپر لاکر خود وزیر اعلیٰ بننا چاہتے تھے ۔انہوں نے کہاکہ چورہدری نثار کا اب بھی بہت احترام کرتا ہوں اور کرتا رہونگا ۔ انہوںنے کہاکہ آصف علی زر داری نے جمہوریت چھوڑ کر اسٹیبلشمنٹ کی سیاست شررع کر دی ہے ۔ وہ اب عمران خان کی طرح ان کے اشاروں پر چلنا شروع ہو گئے۔ دونوں رہنماملکر اسٹیبلشمنٹ کی حمایت یافتہ حکومت بنانا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں:جاوید ہاشمی جمہوریت کے ارسطو نہ بنیں،ترجمان چوہدری نثار

شیئر: