Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہر ضلع میں یونیورسٹی بنے گی،سرتاج عزیز

اسلام آباد... ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پلاننگ کمیشن نے وژن 2025ءکے تحت تمام شعبوں کے حوالے سے بہترین منصوبہ بندی کی ہے ۔ حکومت ملک میں سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے کی بہتری اور صحت، تعلیم اور سماجی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ موجودہ حکومت نے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں ترقی لانے پر تمام تر توجہ مرکوز کررکھی ہے۔ ملک کے ہر ضلع میں یونیورسٹی کے قیام کا منصوبہ جاری ہے۔ حکومت نوجوان کو بااختیار بنانے اور مرکزی دھارے میں شامل کرنے کیلئے تعلیم، ہنر سکھانے، تربیت، کھیل، کاروبار و ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کے کئی منصوبوں پر توجہ دے رہی ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی کاروبار کیلئے شگاگو سے بہتر قرار

شیئر: