Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کا شمار دنیاکی 25بڑی معیشتوں میں؟

اسلام آباد.. پلاننگ کمیشن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گزشتہ 5سال کے دوران پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے ذریعے ملک کی ترقی اور معیشت کے استحکام بالخصوص توانائی کی قلت پر قابو پانے کو اولین ترجیحات میں رکھا ہے۔ مئی 2017ءتا مئی 2018ءتک قومی گرڈ میں 10ہزار میگاواٹ بجلی مرحلہ وار شامل ہو رہی ہے۔2025ءتک پاکستان کا شمار دنیاکی 25بڑی معیشتوں میں ہو گا۔ پلاننگ کمیشن کے مطابق وزیراعظم کی زیرقیادت حکومت بین الاقوامی مالیاتی اداروں کا اعتماد حاصل کر رہی ہے۔ عالمی بینک، اے ڈی بی پی اور آئی ڈی بی پی جیسے ادارے اقتصادی اور سماجی شعبوں میں موجودہ حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔دریں اثنائڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے سینٹرل ڈیو لپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ملک میں صنعت و پیداوار کے شعبے میں بہتری کے لئے اقدامات کررہی ہے۔حکومت نے وژن 2025ءکے تحت انڈسٹری اینڈ کامرس کے شعبوں وسعت دینے کیلئے منصوبہ بندی کی ہے۔ 
مزید پڑھیں:پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کمبوڈیا سے بھی کم؟

شیئر: