Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون ملک سعودی طلبہ کو 2000ڈالر بونس دینے کی منظوری

ریاض: سرکاری خرچ پر بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے تمام سعودی طلبہ کو 2000ڈالر بونس اور پوری دنیا میںتسلیم شدہ تعلیم اداروں میں ذاتی خرچ پر تعلیم حاصل کرنے والے سعودی طلبہ کو اسکالر شپ دیا جائے گا۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے اس کی منظوری دیدی ہے۔ جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سفارش پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے سرکاری خرچ پر بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے سعودی طلبہ بونس دینے کی منظوری دی ہے جبکہ دنیا کے مختلف ممالک جو طلبہ کسی تسلیم شدہ تعلیمی ادارے میں اپنے ذاتی خرچ پر تعلیم حاصل کررہے ہیں، شرائط پر پورا اتر نے کے بعد ان کے تعلیمی اخراجات حکومت ادا کرے گی۔ 
 

شیئر: