Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد نے شمسی توانائی کے منصوبے پر دستخط کردیئے

نیویارک: ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے سافٹ بینک کے ساتھ سعودی عرب میں شمسی توانائی کا منصوبہ قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔ معاہدے کے مطابق 2019ءمیں سعودی عرب میں شمسی توانائی کے دو پلانٹ قائم کئے جائیں گے۔ 2030ءتک مملکت میں شمسی توانائی پیدا کرنے کے لئے پلیٹوں کی مقامی صنعت کے لئے کام کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مملکت اور سافٹ بینک کے درمیان ہونے والا معاہدے کے مطابق سعودی عرب میں دنیا کا سب سے بڑا شمسی توانائی پلانٹ قائم کیا جائے گا۔ اس سے 200گیگا واٹ بجلی پیدا ہوگی ۔ منصوبے سے ایک لاکھ سے زیادہ اسامیاں پیدا ہوں گے۔ 
ولی عہد کا دورہ امریکہ، تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: