Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکھر میں گودام کی چھت گرگئی،مرنیوالے13ہوگئے

سکھر... کھجورمارکیٹ میں گودام کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد13ہوگئی۔ خواتین اور بچے شامل ہیں ۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کھجور مارکیٹ میں چھوہارے پکانے والی بھٹی کے پھٹنے سے گودام کی چھت وہاں کام کرنے والے مزدوروں پر آگری ۔جائے وقوعہ پر ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ پاک فوج اور رینجرز کے اہلکاروں نے بھی امدادی کاموں میں حصہ لیا۔ حکام کے مطابق ریسکیوآپریشن مکمل کرلیا گیا،گودام کے مالک کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

شیئر: