Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارپ ایکوس ایس 3 اسمارٹ فون لانچ‎

شارپ کمپنی کی جانب سے ایکوس ایس 3 اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 6 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، قالکوم اسنیپ ڈریگن 630 پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ اسمارٹ فون کی پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں 12 میگا پکسل اور 13 میگا پکسل کے دو کیمرے شامل ہیں۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 16 میگا پکسل کا ہے۔ فیس ان لاک فیچر کو بھی فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3200 ملی ایمپئیر آورز کی ہے اور اس میں قالکوم کوئیک چارچ 3.0 سپورٹ بھی دی گئی ہے۔ فون کی قیمت 26700 ہندوستانی روپے ہے اور اسے کالے رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کو سب سے پہلے یکم اپریل سے تائیوان میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

شیئر: