Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ کے مظلومین کو انصاف دلاونگی،گلالئی

اسلام آباد ...تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ سندھ میں وڈیروں، جاگیرداروں نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔قتل و غارت گری اور کاروکاری کے الزامات میں لوگوں کو سزائیں دینے کا رواج آج بھی موجود ہے۔ پیپلز پارٹی کی سندھ میں حکومت اور بلاول بھٹو کو نیشنل پریس کلب کے باہر بیٹھے مظاہرین کا انصاف کے حصول کیلئے آزمائشی کیس حل کیلئے پیش کر رہی ہوں۔ وہ ناکام رہے تو سندھ کے مظلومین کو انصاف دلانے کیلئے جدوجہد کا آغاز کروں گی۔ جمعہ کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سندھ کے مظلوم خاندانوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان سالہاسال سے کھلے آسمان تلے انصاف کے منتظر ہیں۔ تمام کیسز میں سندھ پولیس، سندھ حکومت اور وڈیرہ شاہی ملوث ہے۔ غلام رسول بھٹو کو پسند کی شادی پر کاری قرار دیا گیا۔ اس کی منکوحہ کو جرگہ کی طرف سے موت کے گھاٹ اتارنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ۔ سندھ کی وڈیرہ شاہی جس کی پشت پناہی پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت کرتی ہے، بھی ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کیلئے یہ ٹیسٹ کیس ہے،وہ غیر جانبدار جے آئی ٹی سندھ حکومت سے تشکیل دی۔ پریس کانفرنس کے دوران سندھ کے مظلوم خاندانوں نے بھی اپنی داستانیں سنائیں۔ 
مزید پڑھیں:عمران اب الطاف حسین پارٹ ٹو بن چکے ،گلالئی

شیئر: