Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاست کے فیصلے عوام پر چھوڑ دیں،شاہد خاقان

  ڈیرہ غازی خان ... وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہمیں ملکر آئندہ الیکشن میں حصہ لینا ہے اور ن لیگ کو کامیاب بنانا ہے۔ سیاست کے فیصلے عوام پر چھوڑ دیں ۔پولنگ اسٹیشن پر کرنے دیں۔ ڈیرہ غازی خان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت سے عدالتی فیصلوں کو تاریخ قبول نہیںکرتی۔ کئی متنازعہ بن جاتے ہیں لیکن عوام کے فیصلے برقرار رہتے ہیں۔جس ملک میں سیاستدانوں کی عزت نہیں ہوگی وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ عوام نے 2008 کے انتخابات میں ایک فیصلہ کیا۔ آصف زرداری کو منتخب کیا ۔پیپلزپارٹی کی حکومت کی کارکردگی پر عوام نے اسے گھر بھیج دیا پھر عوام نے نواز شریف کو منتخب کیا ۔آج ن لیگ کے کام سب کے سامنے ہیں۔ موٹر وے دیکھ لیں ،بجلی کے منصوبے اور گیس کے منصوبے دیکھ لیں سب آپ کے سامنے ہیں ۔سی پیک بھی مکمل ہو رہا ہے۔ یہ ایک ایسا منصوبہ ہے جس سے ملک میں خوشحالی آئے گی ۔یہ صرف ابتدا ہے ۔ اگر جولائی میں عوام اچھا فیصلہ کریں گے تو ترقی کاسفر جار ی رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ہے۔ اگر کسی نے ہمیں پتھر مارا توہم نے پھول دیا ۔اگر آپ اپنا ووٹ گالیاں دینے والوں دینا چاہتے ہیں تو وہ آئندہ بھی گالیاں ہی دیں گے ۔ کوئی کام نہیں ہوگا ۔
مزید پڑھیں:چیف جسٹس سے ملاقات میں ذاتی بات نہیں کی،شاہدخاقان

شیئر: