Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہری دفاع کی حکمت عملی ، پیٹرول سے بھرا ٹینکر حادثے سے بچ گیا

ینبع .... شہری دفاع کے اہلکاروں نے انتہائی مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے پیٹرول سے بھرے ٹینکر کو ناگہانی حادثے سے بچا لیا۔ ٹینکر کے گرد حفاظتی باڑلگا کر اس کا سوراخ عارضی طور پر بند کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ینبع الصناعیہ میں پیٹرول سے بھرا ٹینکر سنگین حادثے کا شکار ہونے سے بچ کیا ۔ ٹینکر کے ڈرائیور کو یہ علم نہیں تھا کہ ٹینکر کا بالائی حصہ خراب جس سے پیٹرول لیک ہو رہا ہے ۔ ڈرائیور حسب معمول پیٹرول سے بھرا ٹینکر دوسرے شہر لے جارہا تھا کہ شاہراہ عام پر اسے علم ہوا کہ ٹینکر سے پیٹرول لیک ہورہا ہے ۔ ڈرائیور نے ٹینکر کو فوری طور پر سڑک کے کنارے روک کر شہری دفاع کو اطلاع دی جہاں سے مخصوص ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ٹینکر کے گرد حفاظتی باڑ لگانے کے بعد اس کا سوراخ مخصوص مادے سے عارضی طور پر بند کر نے کے بعد دوسرا ٹینکر طلب کروا کر پیٹرول اس میں منتقل کردیا گیا ۔ شہری دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حفاظتی ٹیموں نے خطرے کے پیش نظر ٹینکر کے اطراف میں مخصوص اسپرے کر دیا تھا تاکہ سڑک پر بہنے والا پیٹرول کسی حادثے کا سبب نہ بن سکے جبکہ سڑک کو عام ٹریفک کےلئے بھی بند کر دیا گیا تھا ۔ 

شیئر: