Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سام سنگ کمپنی نے تین نئے ونڈوز لیپ ٹاپ متعارف کرا دئیے‎

سام سنگ کمپنی نے نوٹ بک 5 اور 3 سیریز کے تین نئے لیپ ٹاپ متعارف کرادیئے ہیں۔ نوٹ بک 5 میں 15.6 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے۔ لیپ ٹاپ کو انٹیل 7 جنریشن اور انٹیل 8 جنریشن کے دو پروسیسر آپشنز میں پیش کیا گیا ہے۔ڈیوائس میں اسٹوریج کے لیے سالڈ اسٹیٹ ڈرائیو کے ساتھ ساتھ ہارڈ ڈسک ڈرائیو بھی شامل کیا گیا ہے۔ این ویڈیا گرافکس کو بھی ڈیوائس کا حصہ بنایا گیا ہے۔ نوٹ بک 5 کی بیٹری 43 واٹ آورز کی ہے۔ نوٹ بک 3 کو 14 انچ اور 15.6 انچ کے دو ڈسپلے آپشنز میں پیش کیا گیا ہے۔ دونوں ڈسپلے آپشنز کے ساتھ ڈیوائس میں انٹیل 8 جنریشن کواڈ کور اور انٹیل 7 جنریشن کواڈ کور پروسیسر کے درمیان انتخاب کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ 15.6 انچ ڈسپلے کے نوٹ بک 3 لیپ ٹاپ میں این ویڈیا گرافکس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اسٹوریج کے لیے دونوں لیپ ٹاپ میں سالڈ اسٹیٹ ڈرائیو موجود ہے۔ دونوں ڈیوائسز اس کی بیٹری 43 واٹ آورز کی ہے۔ ‏نوٹ بک 5 اور 3 سیریز کو اپریل میں کوریا میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جس کے بعد انہیں رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں دیگر ممالک میں پیش کیا جائے گا.
 

شیئر: