Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#نازیہ_حسن

گوگل نے گلوکارہ نازیہ حسن کی53ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے اور باقاعدہ ایک ڈوڈل جاری کیا۔
زینب ماروی نے اسے گوگل کی طرف سے شاندار خراج عقیدت سے تعبیر کیا۔
ماہم خان کہتی ہیں کہ نازیہ حسن میری فیورٹ گلوکارہ تھیں اور وہ انتہائی حسین خاتون تھیں۔
وقاص لکھتے ہیں کہ نازیہ کی 53ویں سالگرہ پر یہی کہوں گا کہ ہیپی 53ویں برتھ ڈے، کوئن آف پاپ میوزک
حبا خان لکھتی ہیں کہ انتہائی خوبصورت گلوکارہ اور انتہائی خوبصورت آواز
نام کے بغیر ایک ٹویٹ ہے کہ
ہیپناٹائز کرنے والی نظریں
مسمرائز کرنے والی آواز
بہت جلد انتقال کر گئی
ہیپی برتھ ڈے نازیہ حسن
حسنات علی کہتے ہیں کہ نازیہ 35سال میں انتقال کر گئیں۔ انکے پاپ گانوں کے ریکارڈ ایشیا میں سب سے زیادہ فروخت ہوئے۔ 
احسان کاظمی کا کہناہے کہ نازیہ نے 10سال کی عمر میں اپنا کیریئر شروع کیا اور جلد ہی پاکستان کی ممتاز گلوکارہ بن گئیں۔ گوگل کا بھی شکریہ کہ اس نے انکی سالگرہ کے موقع پر ڈو ڈل بنایا۔
علی کا ٹویٹ ہے کہ میری دل پسند گلوکارہ نازیہ حسن 
امیتا ٹویٹ کرتی ہیں کہ نازیہ کی آواز آج بھی سنتی ہوں۔ خوبصورت آواز کی مالک تھیں۔
دیویکا متل کا ٹویٹ ہے کہ میں انکی آواز سن کر بڑی ہوئی ہوں۔ اب معلوم ہوا کہ کئی بینڈز اور سنگرز کا تعلق پاکستان سے ہے۔ موسیقی ہم کو ایک دوسرے سے جوڑتی ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر:

متعلقہ خبریں