سینیٹ میں وزیراعظم کے خلاف تحریک استحقاق جمع
اسلام آباد... پیپلزپارٹی نے وزیر اعظم شاہد خاقان کے چیئرمین سینیٹ سے متعلق بیان پر تحریک استحقاق جمع کرادی۔تحریک استحقاق میں کہا گیا کہ وزیراعظم کے بیان سے پورے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا ہے۔ یہ چیئرمین سینیٹ کی توہین اور پارلیمنٹ پر حملہ ہے۔