Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#مسلمان_امن_کا_نشان

مغربی ممالک میں #ایک_مسلمان_کو_سزا_دو مہم کے خلاف پاکستان میں #مسلمان_امن_کا_نشان ہیش ٹیگ لانچ کیا گیا جس میں پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اسلام کے امن وسلامتی کے پیغام کو دنیا تک پہنچانے کی کوشش کی۔
کائنات یامین نے کہا : اسلام امن کا مذہب ہے اور امن سے رہنے کا درس دیتا ہے۔ اللہ کے نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی بہترین نمونہ تقلید ہے لہٰذا اسلام کے ماننے والے بھی دنیا میں امن کی علامت ہیں۔
ہانیہ ملک نے ٹویٹ کیا : ہر مذہب امن اور سلامتی کی دعوت دیتا ہے۔ اسلام بھی محبت اور امن کا مذہب ہے۔ یہ انسانوں کے درمیان محبت ، تعظیم اور سلامتی کی تلقین کرتا ہے اور دنیا میں امن پھیلانے پر یقین رکھتا ہے۔
ارصم طارق نے اپنی ٹویٹ میں کہا : میں مسلمان ہوں اور میں کھلے عام اعلان کرتا ہوں کہ میں مسلمان ہوں کیا مجھے قید کر سکتے ہو؟ نہیں ، تم مجھے جسمانی اذیت تو دے سکتے ہو لیکن میری روح کو اپنے قبضے میں نہیں کر سکتے۔ مجھے مسلمان ہونے پر فخر ہے۔
ندامرزا نے اپنی ٹویٹ میں کہا : اسلام میں امن کے تصور کا ماخذ عربی کا لفظ سلام ہے جس کا مطلب ہے محفوظ اور پرسکون۔ لہذا پرسکون ہو جائیں اور مسلمانوں کے ساتھ بدسلوکی بند کریں۔
فاری کا اپنی ٹویٹ میں کہنا ہے : تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو مسلمانوں نے دنیا میں ہر جگہ ہر میدان میں امن اور استحکام قائم کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے اور فوجی اقدامات صرف اس وقت کیے ہیں جب دشمنوں نے عالمی امن کے لئے ان کی کوششوں کو روکنے کی کوشش کی۔
شیخ زارا نے کہا : میڈیا کہتا ہے مسلمان انتہا پسند ہیں۔ ہاں میں انتہا پسند ہوں لیکن ایمانداری ، رحمدلی ، درگزر اور محبت کے معاملے میں۔
سیدہ اقراءنے ٹویٹ کیا : مسلمان محبت کرنے والے لوگ ہیں اور وہ ہر مذہب کا احترام کرتے ہیں۔ مجھے اپنے مسلمان ہونے پر فخر ہے۔
حسن جہانگیر نے ٹویٹ کیا : اسلام دنیا کا سب سے تیزی سے پھیلتا ہوا مذہب ہے کیونکہ یہ امن اور برداشت کو فروغ دیتا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭  
 

شیئر:

متعلقہ خبریں