منگل 20 جنوری کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ سعودی ریال سمیت دیگر اہم کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی ردوبدل دیکھنے میں آیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں صرف ایک پیسہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 279 روپے 91 پیسے ہو گئی ہے، جبکہ گزشتہ دن (یعنی پیر) کو اس کی قیمت 279 روپے 92 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 64 پیسے، اماراتی درہم 76 روپے 21 پیسے اور بحرینی دینار کی قدر 742 روپے 42 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح عمانی ریال کی قدر 727 روپے 9 پیسے، کویتی دینار کی 915 روپے 64 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 79 پیسے رہی۔
دوسری جانب فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں منگل کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 280 روپے 75 پیسے جبکہ قیمت فروخت 282 روپے 95 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 74 روپے 95 پیسے جبکہ قیمت فروخت 75 روپے 35 پیسے اور اماراتی درہم کی قیمت خرید 76 روپے 55 پیسے جبکہ قیمت فروخت 77 روپے 30 پیسے رہی۔