سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ: پاکستان میں بدھ 21 جنوری کو قیمت کیا رہی؟
پاکستان میں بدھ کو سونے کی قیمت میں 12 ہزار 700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو 12 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 6 ہزار 362 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ دن اس کی قیمت 4 لاکھ 93 ہزار 662 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
حالیہ اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 10 ہزار 888 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 34 ہزار 127 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 97 ہزار 960 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
دوسری جانب بدھ کو فی تولہ چاندی کی قیمت میں 64 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 9 ہزار 933 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 8 ہزار 515 روپے ہو چکی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 127 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 ہزار 840 ڈالر ہو چکی ہے۔ اسی طرح فی اونس چاندی کی نئی قیمت 94.58 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔