Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پسپائی کرنےوالوں کو قتل کردیاجائے، حوثی لیڈرکا حکم

 صنعاء.... حوثی باغی گروپ کے سربراہ عبدا لمالک الحوثی نے آئینی حکومت کی حمایت کرنےوالے قبائلی نوجوانوں کو خائن قرار دےدیا ۔ عبدالملک الحوثی نے مختلف محاذوں پر لڑنے والے فیلڈ کمانڈروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کے گڑھ سمجھے جانے والے صعدہ کے علاقے میں یمنی فوج کےخلاف بھرپور جنگ کی جائے اور سرکاری فوج کی پیش رفت روکی جائے۔حوثی ملیشیا قبائلی نوجوانوں پر اعتماد نہ کرے کیونکہ یہ اندر سے حکومت کے ساتھ ملے ہوئے ہیں اور ان کےساتھ خیانت اور دھوکہ کرتے ہیں۔ حوثی لیڈر نے اجلاس میں اپنے کمانڈروں کو حکم دیا کہ محاذ جنگ پر پسپائی اختیار کرنےوالوں کو قتل کردیا جائے۔بالخصوص قبائلی نوجوانوں کے حوالے سے کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے کیونکہ وہ سرکاری فوج کےساتھ مل کر ان کےخلاف لڑائی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ 

شیئر: