Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کم آمدنی والوں کیلئے5لاکھ مکانات تعمیر ہونگے

لاہور...وزارت ہاوسنگ اپنا گھر ا سکیم کے تحت ملک بھر میں کم آمدنی رکھنے والے خاندانوں کیلئے 5لاکھ مکانات تعمیر کرے گی۔مکانوں کی تعمیر کیلئے قرضوں تک آسان رسائی یقینی بنانے کی غرض سے حکومت اعانت بھی فراہم کرے گی۔ اس وقت ملک میں تقریباً 90لاکھ سے ایک کروڑ مکانات کی کمی ہے۔ حکومت اس خلاءکو کم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔اسکیم کے تحت حکومت مختلف مقامات پر سرکاری زمین پر کم لاگت کے مکانات تعمیر کرکے بے گھر خاندانوں کو فراہم کرے گی۔عہدیدار نے بتایا کہ اپنا گھر لمیٹڈ کمپنی کی سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن میں رجسٹریشن ہو چکی ہے۔ منصوبے کا تمام ابتدائی کام مکمل کرلیا گیا ۔منصوبے کے آغاز کیلئے سرکاری زمین کی بڑے پیمانے پر نشاندہی کرلی گئی ۔
مزید پڑھیں:کراچی میں پارکوں سے تجاوزات گرانے کا حکم

شیئر: