Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہدکے دورہ فرانس کے دوران ہمراہ وفد کا کالج آف جرنلز م کا دورہ

ریاض..... ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان کے ہمراہ فرانس جانے والے صحافیوں کے وفد نے پیرس میں سب سے قدیم کالج آف جرنلزم کا دورہ کیا ۔ سبق نیوزکے مطابق وفد کے دورے کا مقصد سعودی عرب و فرانس کے صحافیوں کا تعارف اور دوطرفہ تجربات سے استفادہ کرنا شامل تھا تاکہ دونوں ممالک کے صحافی آپس میں تبادلہ خیال کے ذریعے صحافتی میدان میں نئی تبدیلیوں سے آگاہ ہو ں ۔ اس موقع پر ادارے کے ڈائریکٹر و دیگر عہدیداروں نے وفد کا استقبال کیا اور انہیں کالج کا دورہ کرایا ۔ واضح رہے پیرس کالج آف جرنلزم کا شمار دنیا کے سب سے قدیم صحافتی تعلیمی ادارے میں کیا جاتا ہے جو 1899 میں قائم ہوا تھا ۔ کالج کا آغاز پولیٹکل سائنس اور معاشیات کے مضامین سے کیا گیا تھا بعدازاں 1910 میں اس کالج میں جرنلزم کی کلاسوں کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ۔ کالج میں ذرائع ابلاغ کے جدید تقاضوں کو مدنظررکھتے ہوئے صحافتی تعلیم دی جاتی ہے ۔ 
 

شیئر: