Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اناؤ اجتماعی زیادتی کیس کی سماعت الہ آبادہائیکورٹ میں کل ہوگی

لکھنؤ۔۔۔۔یوپی کے شہر اناؤمیں اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی کے والد کی موت کے بارے میں پوسٹ مارٹم رپورٹ سے انتہائی خوفناک انکشافات سامنے آئے ۔ رپورٹ کے مطابق متاثرہ کے والد کوبری طرح مارا پیٹا گیا۔ جسم پر تشدد کے 14نشانات پائے گئے۔ اندرونی طور پر گہری چوٹ لگنے سے جسم سے خون کافی مقدار میں بہہ گیا جس سے ان کی موت ہوگئی۔اے ڈی جی پی آنند کمار نے کہا کہ پولیس نے ملزم کے بھائی کو گرفتار کیا ہے اور اس کیس کی تحقیقات کیلئے ایس آئی ٹی کی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔اناؤ اجتماعی زیادتی کی متاثرہ لڑکی کی درخواست پر الہ آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے از خود نوٹس لے لیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈویژن بنچ کل معاملے کی سماعت کریگی۔ عدالت نے یوپی حکومت سے کہا کہ وہ مکمل رپورٹ پیش کرے۔عدالت نے لڑکی کے والد کی میت کو آخری رسومات کی ادائیگی پر روک لگا دی اورنعش محفوظ رکھنےکی ہدایت دی ہے۔
مزید پڑھیں:- - -  -بنارس ہندو یونیورسٹی کے پروفیسر ہربنس کلکرنی لاپتہ

شیئر: