Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنان کیلئے الکویتیہ کی پروازیں بند

ریاض...کویت ایئرلائنز ”الکویتیہ“ نے سلامتی خطرات کے پیش نظر آج جمعرات سے لبنان کیلئے پروازیں بند کردیں۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ امریکہ ، شام کیخلاف عسکری آپریشن کرنے والا ہے۔برطانوی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ وزیراعظم تھریسا مے آج کسی وقت کچن کیبنٹ کا اجلاس منعقد کرینگی۔ شام میں فوجی آپریشن کی منظوری پر گفتگو ہوگی۔ ڈیلی ٹیلیگراف کا کہناہے کہ برطانوی آبدوزوں کو شام کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی میں حصہ لینے کیلئے متحرک ہونے کی ہدایت دیدی گئیں۔

                                                                               

شیئر: