Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#بجلی_دو_لٹیروں

گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی پاکستان بھر میں لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا ہے اور حکومت کے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ٹویٹر صارفین بجلی کی غیر اعلانیہ بندش پر حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔
بلال ناصر نے ٹویٹ کیا : پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے اور ان کے دعوے محض دعوے رہ گئے ہیں۔
فیضان مرزا کا کہنا ہے : بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ گیا ہے اور نواز شریف اور شہباز شریف کے بڑے بڑے دعوؤں کے باوجود بجلی کے بحران میں اضافہ ہوا ہے۔
سردار عمیر نے کہا : مسلم لیگ نون نے 2013 کے انتخابی مہم کے دوران تین سال میں بجلی کا بحران ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن ان کے پانچ سالہ دور حکومت میں شارٹ فال 3500 میگاواٹ مزید بڑھ گیا ہے۔
کامران نے ٹویٹ کیا : مسلم لیگ نون بجلی کا بحران ختم کرنے ، مالیاتی شعبے کو مستحکم کرنے ، غربت ختم کرنے اور تعلیمی نظام کو بہتر بنانے میں ناکام ہوگئی ہے۔
یاسر اقبال خان کا اپنی ٹویٹ میں کہنا ہے : نواز شریف نے کہا تھا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت 2018 تک لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردے گی لیکن بجلی کا شارٹ فال 3500 میگا واٹ بڑھ گیا ہے اور کئی شہروں میں 12 گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔
شعیب احمد ثاقب نے ٹویٹ کیا : ہمارے علاقے میں سردیوں میں لوڈشیڈنگ 6 گھنٹے اور آجکل 8 گھنٹے ہو رہی ہے۔
فیصل عباسی نے کہا : دیگر ممالک دن بدن ترقی کر رہے ہیں اور پاکستان اپنے کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے پتھروں کے دور میں جارہا ہے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں