Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیڈ ٹی ای نوبیا زیڈ 18 منی لانچ‎

زیڈ ٹی ای کمپنی نے زیڈ 18 منی اسمارٹ فون باقاعدہ متعارف کرا دیا ہے۔ یہ کمپنی کا مڈرینج اسمارٹ فون ہے جس میں 5.7 انچ آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے ، گوریلا گلاس پروٹیکشن ، اسنیپ ڈریگن 660 پروسیسر اور 6 جی بی ریم دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کو 64 جی بی اور 128 جی بی کے دو اسٹوریج آپشنز میں پیش کیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ڈوئل کیمرہ دیا گیا ہے جس میں 24 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے دو سنسر شامل ہیں۔ فیس ان لاک ٹیکنالوجی اور فنگر پرنٹ اسکینر کو بھی فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔ فون کو سفید ، کالے ، جامنی ، پنک اور نیلے رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے۔اسمارٹ فون کو پری آرڈر کے لیے پیش کر دیا گیا ہے اور اس کی فروخت 19 اپریل سے شروع ہوگی۔ 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ اسمارٹ فون کی قیمت 230 یورو جبکہ 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 270 یورو ہے۔
 

شیئر: