امریکی خاتون کا قبول اسلام، پاکستان میں شادی کرلی
ہری پور... امریکی خاتون نے پاکستان آکر شادی کرلی۔ہری پور کے نوجوان عدیل اعوان سے فیس بک پر دوستی ہوئی تھی ۔میری کیتھلن نے ہری پور میں علما کو موجودگی میں اسلام قبول کیا۔کیتھلن کا اسلامی نام مریم رکھا گیا۔ امریکی دلہن ہاتھوں میں مہندی اور کانوں میں جھمکے لگائے سج سنور کر بیٹھی تھی۔ نکاح کی تقریب میں مقامی لوگوں کے علاوہ دلہا کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔عدیل اعوان نے میڈیا کو بتایا کہ فیس بک پر کیتھرین کی تصویر میرے دل پر کلک ہوئی ۔میں نے فرینڈ ریکسویٹ بھیجی ۔پہلے چیٹنک پھر دوستی محبت میں بدل گئی۔ کیتھرین نے کہا کہ مغربی میڈیا میں پاکستان کے بارے میں غلط تصویر پیش کی جاتی رہی ہے ۔پاکستان پرامن ملک ہے اور میں یہاں خوش ہوں۔