Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی پیک سے پورے خطے کی ترقی ہوگی،چینی سفیر

اسلام آباد ... پاکستا ن میں چینی سفیر ڑاﺅ جنگ نے کہا کہ چین پاکستان میں آبی وسائل، بنیادی ڈھانچے، توانائی سمیت دیگر شعبوں کی ترقی میں معاونت فراہم کر رہا ہے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے موضوع پر گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موٹر ویز اور ہائی ویز کی تعمیر کے ساتھ سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کے قیام میں بھی تعاون کیا جا رہا ہے۔ حکومت پاکستان اور سرمایہ کاری بورڈ کی کاوشوں سے پاک چین دوطرفہ تعاون مزید بڑھے گا۔ پاکستان کے مختلف شعبوں کی ترقی کے لئے تربیتی مواقع بھی فراہم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی ترقی ہوگی۔چینی سفیر نے کہا کہ خطے میں امن و امان اور ترقی کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت کام کر رہے ہیں۔ ترک سفیر احسان مصطفی یردکو نے کہا کہ پاکستان کی افواج دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بہترین کام کر رہی ہیں۔ سیکیورٹی کی بہتری سے بیرونی سرمایہ کاری مزید بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ انسانی وسائل کی ترقی اور درست معاشی پالیسیوں سے پاکستان ایک کامیاب ملک بنے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنی کامیابیوں سے دنیا کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے جس سے یہاں پر غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی۔
مزید پڑھیں:پاکستان کیساتھ تعلقات نئی بلندیوں تک لے جائینگے،چینی صدر

شیئر: