Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابتک 973334غیر قانونی تارکین گرفتار

ریاض ....سعودی قومی مہم کے تحت اقامہ و محنت قوانین اور سرحدی سلامتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے9لاکھ73ہزار334 تارکین وطن گرفتار کرلئے گئے۔ ان میں سے ایک لاکھ78ہزار859کو فوری سزائیں دیدی گئیں جبکہ ایک لاکھ 37ہزار814کے معاملات انکے سفارتی مشنوں کے حوال کردیئے گئے۔یہ گرفتاریاں مملکت کے تمام علاقوں سے عمل میں آئیں۔ ان میں سے 7لاکھ9ہزار269اقامہ قوانین، ایک لاکھ81ہزار978محنت قوانین اور81ہزار87سرحدی سلامتی ضوابط کی خلاف ورزی پر پکڑے گئے جبکہ 14 ہزار816دراندازی کی کوششوں پر گرفتار کئے گئے۔ ان میں 58فیصدیمنی، 39فیصد ایتھوپین اور 3فیصد مختلف ممالک کے تھے۔ مملکت سے سرحد پار کرنے کی کوشش کرنے والے 634پکڑے گئے۔

                             

شیئر: