Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#میشا_ شفیع

گلوکار علی ظفر پر گلوکارہ میشا شفیع کے ہراسانی کے الزامات کے بعد ٹویٹر پر دونوں کے مداح آمنے سامنے آگئے ہیں اور انہوں نے ایک دوسرے کو جھٹلانے کی کوشش کی ۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ یہ لوگ کیا کہتے ہیں۔
یاسر شہزاد ٹویٹ کرتے ہیں : صرف 30منٹ میں ٹویٹر پر میشا شفیع کے مداحوں کی تعداد 30ہزار سے بڑھ کر 90ہزار ہوچکی ہے۔
اداکارہ مایا علی نے ا پنے ٹویٹ میں کہا: میں یہاں یہ کہنے نہیں آئی کہ کون صحیح ہے او رکون غلط اور کس نے کیا کیا لیکن میں یہ بتانا چاہتی ہوں کہ علی ظفر کو زیادہ عرصے سے نہیں جانتی لیکن پچھلے ایک سال سے ایک ساتھ فلم میں کام کررہی ہوں۔ ہم نے لاہور اور پھر پولینڈ میں بھی شوٹنگ کی ۔ میں نے اسے شوٹنگ کے بعد جتنا بھی ٹائم ملا اپنے بیوی بچوں سے بات کرتے ہوئے ہی دیکھا اور اس نے مجھے اسکا مداح بنادیا۔ وہ ہمیشہ اپنے برے حالات کا بیوی سے ہی ذکر کرتا تھا۔ میں نہ تو کسی کی وضاحت پیش کررہی ہوں اور نہ کسی کے بارے میں فیصلہ دے رہی ہوں۔
سمیر کہتے ہیں : علی ظفر مرد ہے۔ باپ ہے، بیٹا ہے ، شوہر ہے، بھائی ہے۔ مردوں کی عزت کرو۔
حسن کا ٹویٹ ہے :یہ تو ہونا ہی تھا۔
نتاشہ علی کہتی ہیں: میں نے علی ظفر کی کہانیاں اپنے دوستوں سے سنیں جب اس نے اسکے کالج میں کنسرٹ کیا تھا اُس وقت میں نے اسکا یقین نہیں کیا تھا۔ اب میں سمجھتی ہوں کہ میری دوست نے جو کچھ کہا وہ صحیح تھا۔
سیدہ لیلیٰ جعفری ٹویٹ کرتی ہیں :اگر میشا کو کئی بار ہراساں کیا گیا تو ”تم اتنا ٹائم خاموش کیوں رہی“ خیر! بغیر ثبوت میں اس پر یقین نہیں کرتی۔ اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔
عماد حمید لکھتے ہیں : دونوں نے اپنا معاملہ پیش کردیا، اب انصاف کی امید رکھنی چاہئے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر:

متعلقہ خبریں