Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باراتیوں سے بھری کار نالے میں جاگری،7ہلاک

غازی آباد۔۔۔۔دہلی سے متصل غازی آباد میں شادی کی تقریب اُسوقت ماتم میں بدل گئی جب باراتیوں سے بھری کار نالے میں جاگری ۔ اس حادثے میں دولہا کے والد سمیت 7باراتیوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور 6دیگر شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوراً اسپتال میں داخل کرایاگیا۔اطلاع کے مطابق غازی آباد کے اکبر پور ،بہرامپور کے رہنے والے 21سالہ روی رستوگی کی بارات دھوم دھام سے کھیڑا گاؤں جارہی تھی کہ باراتیوں کو لیکر جانیوالی تمام گاڑیاں سڑک کے کنارے کھڑی ہوگئیں۔ ان میں سے ایک کار کا ڈرائیور کسی کام کیلئے گاڑی سے نیچے اترا۔اسی دور ان گاڑی میں سوار ایک بچے نے نادانی میں کار کا ہینڈ بریک ہٹا دیا جس سے کار خود بخود پیچھے کی طرف جانے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی نالے میں جاگری ۔ کار میں 12افراد سوار تھے۔اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور گاڑی میں پھنسے باراتیوں کو باہر نکالا اور زخمیوں کو اسپتال پہنچانے کی کارروائی شروع کردی۔مرنے والوں میں 2بچے شامل ہیں۔ حادثے کے بعد کار ڈرائیور فرار ہوگیا ۔پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا اور ڈرائیور کیخلاف غیر ارادتاً قتل کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -زیادتی کے مجرموں کو سزائے موت کی تجویز کابینہ میں منظور

شیئر: