Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#علامہ_اقبال‎

شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم وفات پر ٹوئٹر صارفین نے انہیں بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا اور صارفین ان کی شاعری سے اپنے پسندیدہ شعر ٹویٹ کرتے رہے۔
حکومت پاکستان کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا : علامہ اقبال کی شہرہ آفاق شاعری دلوں کو روشن کرتی ہے اور دنیا بھر میں موجود کروڑوں افراد کے لیے رہنمائی کا سبب ہے۔
رحمن رشید کا کہنا ہے : آج ایک عہد ساز شاعر کی برسی ہے۔انہوں نے پاکستان کا خواب دیکھا اور اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے دن رات کوششیں کیں۔ اپنی شاعری کے ذریعے انہوں نے انسانیت کا درس دیا۔
عبد الوحید آفریدی نے کہا : علامہ اقبال نے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کو آزادی اور دو قومی نظریے کے حقیقی مفہوم سے آگاہ کیا۔ ان کی شاعری قرآن وسنت کے گرد گھومتی ہے۔
فہد عباسی نے اقبال کا شعر ٹویٹ کیا : نہیں ہے ناامید اقبال اپنی کشت ویراں سے ، ذرا نم ھو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی۔
اسما ناز نے ٹویٹ کیا : اپنے کردار پہ ڈال کر پردہ اقبال ، ہر شخص کہہ رہا ہے زمانہ خراب ہے۔
فاطمہ کامران نے ٹویٹ کیا : نہ تو زمین کے لئے ہے نہ آسماں کے لیے ، جہاں ہے تیرے لیے تو نہیں جہاں کے لیے۔
سابق کرکٹر ثقلین مشتاق نے ٹویٹ کیا : اقبال ایک عظیم شاعر اور فلسفی تھے۔
میمونہ نے اقبال کا شعر ٹویٹ کیا : مانا کہ تیری دید کے قابل نہیں ہوں میں تو میرا شوق دیکھ مرا انتظار دیکھ۔

شیئر:

متعلقہ خبریں