Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کو واپس لایا جائے،چیف جسٹس

اسلام آباد...سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا ہے کہ سابق و زیر داخلہ چوہدری نثار نے کس اختیار کے تحت قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے ختم کئے؟۔ تھائی لینڈ اور سری لنکا میں پاکستانی قیدیوں کی واپسی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پاکستان کے بعض ممالک کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے ہیں۔پاکستانی قیدی سری لنکا، تھائی لینڈ اور دیگر ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں۔ تھائی لینڈ کے سفیر نے بتایا کہ پاکستانی وہاں مررہے ہیں، مجھے سب سے زیادہ شکایات چین سے مل رہی ہیں۔ حکومت پاکستان نے بہت سے ممالک کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے ختم کرد ئیے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ وزیر داخلہ کہاں ہیں؟۔ عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو حکم دیا کہ وزیرداخلہ اور وزارت داخلہ سے ہدایات لے کرآگاہ کریں کہ پاکستانی قیدی کب واپس آئیں گے،یہ قیدی سزائیں اپنے ملک میں کاٹ سکتے ہیں۔ایک ماہ کے اندر بیرون ملک جیلوں میں قید تمام پاکستانیوں کو واپس لے کر آئیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے رپورٹ میں بتایا کہ سری لنکا میں 87 اور تھائی لینڈ میں83 ، دبئی میں 2 ہزار 710 ، برطانیہ میں 423 ، ترکی میں 69 اورایران میں 189 پاکستانی قید ہیں۔
مزید پڑھیں:امریکی ملٹری اتاشی کا نام بلیک لسٹ میں شامل

شیئر: