Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہلاک دہشتگردوں کی تعداد4272 ہو گئی،اردگان

 استنبول۔۔۔ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ شام کے علاقے عفرین میں جاری شاخِ زیتون آپریشن میں مارے جانےوالے دہشتگردوں کی تعداد 4 ہزار 272 ہو گئی ہے۔ دارالحکومت استنبول میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ قوم کے امن و آشتی کیلئے جو کچھ بھی لازم ہوا ہم اس پر عمل پیرا رہیں گے لہذا شمالی شام میں ترکی کےخلاف کوئی بھی حرکت ہوئی تواس کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔ ترک مسلح افواج شمالی شام میں اور اندرون ِ ملک دہشتگردوں کا صفایا کرنے میں سرگرداں ہے۔

شیئر: