Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم کو مارنے کی آڈیو کلپ وائرل، ملزم گرفتار

کوئمبٹور۔۔۔۔کوئمبٹور میں وزیر اعظم نریندر مودی کو قتل کرنے کی باتیں کرنیوالے محمدرفیق نامی شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ اس پر الزام ہے کہ 1998ء میں کوئمبٹور میں ہونیوالے سلسلہ وار بم دھماکے میں ملوث رہاہے۔ ملزم کی جانب سے ٹیلیفون پر کی جانیوالی باتوں کی ریکارڈنگ وائر ل ہونے کے بعد گرفتارکیا گیا۔اس کی ریکارڈنگ میں گاڑیوں کا ٹھیکیدار مبینہ طور پر یہ کہتا سنائی دے رہا ہے کہ وہ وزیر اعظم مودی کو مارڈالنے کی اسکیم بنارہاہے جس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا کہ سلسلہ وار بم دھماکے کے معاملے کے ملزم محمد رفیق نے یہ بات بس ٹھیکیدار پرکاش کو ڈرانے کیلئے کہی تھی ۔ رفیق کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 506کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔واضح ہو کہ محمد رفیق 1998ء میں کوئمبٹور بم دھماکہ معاملے میں قصور وارقراردیئے جانے کے بعد جیل کی سزا کاٹ کر شہر کے کونیا متھرعلاقے میں مقیم ہے وہ ایک بس ٹھیکیدار ہے۔ کوئمبٹور میں سلسلہ وار بم دھماکے میں 58افراد ہلاک اور کروڑوں کا نقصان ہوا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران القاعدہ کا ہدف

شیئر: