Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#مفتاح اسماعیل

مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بجٹ کے اعلان والے دن وزیر خزانہ بنانے کے فیصلے پر ہر ایک کو ہی حیرت ہوئی۔ اس معاملے پر ٹویٹر پر خاصی تعداد میں لوگوں نے اپنا ردعمل دیا۔
سہیل آرائیں ٹویٹ کرتے ہیں :ایک غیر منتخب شخص کو وزیر خزانہ بنادیا گیا جو انتہائی عجیب و غریب بات ہے۔
حماد صدیقی نے بھی اسی موضوع کو چھیڑ اور سوال کیا کہ کیا وہ منتخب رکن قومی اسمبلی ہیں۔
عدنان ظفر نے ٹویٹر پر مفتاح اسماعیل کو عہدہ کا حلف لینے پر مبارکباد دی۔
لال زمان سوال کرتے ہیں کہ کیا کسی کو ایسے قانون کا علم ہے جس کے تحت مفتاح نے وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ کیا کسی کے پاس ارکان اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان کے ناموں کی فہرست ہے جس میں مفتاح کا نام ہو؟۔
میاں علی حسن ٹویٹ کرتے ہیں :یہ بندہ نہ تو ایم این اے ہے نہ سینیٹر، پھر اسکے وزیر بنانے کا کیا جواز بنتا ہے۔
ایک صاحب نے نام لئے بغیر جواب دیا کہ کوئی بھی غیر رکن بندہ اگر وزیر بنتا ہے تو اسے 6ماہ میں منتخب ہونا پڑتا ہے۔ حکومت کو ضرورت کے مطابق کسی کو بھی وزیر بنانے کی آئینی اجازت ہے۔
خان صاحب کہتے ہیں: آخر بیگم کلثوم نواز نے بھی اب تک رکن قومی اسمبلی کا حلف نہیں اٹھایا۔ 
شبیر لکھتے ہیں:بہت افسوس ہے کہ آج تک ہم پاکستانی کرنسی کا سائن(Sign) نہ بناسکے جیسا کہ ڈالر کیلئے ہم $ اور یورو کیلئے سائن استعمال کرسکتے ہیں۔ شاید نئے وزیر خزانہ ایسا کچھ کر جائیں۔ ہم تو توقع ہی کرسکتے ہیں۔
ندیم لکھتے ہیں : حکومت 4ماہ کا بجٹ پورے سال کیلئے پیش کررہی ہے۔ اس طرح تو اگلی حکومت کا جمہوری حق کھایا جارہا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر:

متعلقہ خبریں