Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قیمتی انڈہ

لندن .... ہاتھی جتنے بڑے ایک جانور کا یہ انڈہ برسوں سے لندن کے ایک میوزیم میں رکھا ہوا تھا۔ اب اس پر تحقیق سے پتہ چلا کہ یہ بطخ یا اسی طرح کے کسی جانور کا انڈہ نہیں بلکہ انتہائی قیمتی ہے جو لندن کے نیلام گھر میں ایک لاکھ پونڈ سے زیادہ قیمت پر فروخت ہوسکتا ہے۔ اس انڈے کا وزن 3پاﺅنڈ سے زیادہ ہے اور یہ مرغی کے انڈے سے 200گنا بڑا ہے۔ اس وقت اس کی نمائش جاری ہے جو یکم مئی تک رہیگی۔
 
 

شیئر: