Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مینار پاکستان پر نئی تاریخ رقم ہوگی،عمران خان

  لاہور... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ آج ملکی سیاسی تاریخ کا اہم ترین دن ہے مینار پاکستان کے جلسے میں سیاسی زندگی کا اہم ترین خطاب کروں گا۔ آج ملکر طے کریں گے کہ پاکستان کا مستقبل کیسا ہوگا۔ٹوئٹرپر ایک بیان میں عمران خان نے اپیل کی کہ قوم آج گھروں سے نکلے۔ مینا ر پاکستان ان کا منتظر ہے ۔ آج تاریخ رقم ہو گی۔تحریک انصاف کے سربراہ اپنے خطاب میں نئے پاکستان کے حوالے سے اپنا نظریہ بیان اورمفصل سیاسی لائحہ عمل دیں گے۔ دریں اثناءمینار پاکستان پر تاریخی جلسے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ملکی تاریخ کا منفرد اور سب سے بڑا سٹیج تیار کیا گیاہے۔ اسٹیج کے عقب میں تاریخ کی سب سے بڑی اسکرین آویزاں ہے۔ عمران خان کی22 سالہ جدوجہد پر دستاویزی فلم دکھائی جائے گی۔ جلسے کے لاکھوں شرکاءمینار پاکستان کے سائے میں ایک ساتھ قومی ترانہ پڑھیں گے۔ ارض پاک سے وفاداری کا حلف خصوصی طور پر پروگرام کا حصہ ہے۔ نامور گلوکار مادر وطن کی عقیدت میں ملی نغمے بھی پیش کر کے شرکا کا لہو گرمائیں گے۔ جلسے کے کی تیاریوں کے حوالے سے پنڈال کو 3 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ایک حصہ خواتین، دوسرا حصہ فیملیز اور تیسر ا حصہ مردوں کے لئے مختص ہے۔ جلسہ گاہ میں 50 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے گزشتہ شب مینار پاکستان کا دورہ کرکے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر آتش بازی کی خوبصورت مظاہرہ پیش کیا گیا۔کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
مزید پڑھیں:بلاول نے کیا کچھ نہیں ،لیڈر بننے چلا ہے،عمران

شیئر: